
ادارہ شماریات پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2019 ء میں دسمبر 2018 ء کے مقابلے میں افراط رز کی شرح میں ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
دسمبر 2018ء کے مقابلے میں جنوری 2019ء کے دوران سب سے زیادہ اضافہ ٹماٹر کی قیمت میں 27.55فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ ادرک 22.83 فیصد،بجلی 8.48 فیصد،چینی 6.15 فیصد،ایل پی جی 5.95 فیصد،دال مونگ 2.73 فیصداور گھروں کے کرائے میں 2.39 فیصد اضافہ ہو ا۔
دوسری جانب مرغی 18 فیصد، پیاز 5.50فیصد، بندگوبھی 5.17 فیصد، لیموں 8.49 فیصد، پٹرول 5 فیصد، ڈیزل 3.84فیصد، انڈے 1.27، سی این جی 1.07فیصد اور انیٹوں کی قیمت 1.70 فیصد کم ہوئی ، جنوری 2018ء کے مقابلے میں جنوری 2019ء کے دوران سب سے زیادہ گیس کی قیمتوں میں 85فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
مختلف ادویات 50سے 35فیصد ، بسوں کے کرائے 50فیصد ، سی این جی 28، سگریٹ اور کاریں 20فیصد جبکہ سونا اور ڈیزل 18فیصد مہنگے ہوئے ، پیاز پچاس فیصد، سبز مرچ 36، مٹر، 30اور آلو 27فیصد سستے ہوئے ۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2SlVgIh
0 comments: