Saturday, February 23, 2019

چین میں کان کنوں کی بس کو حادثہ، 20 جاں بحق، 30 زخمی

5 کان کن حادثے میں زخمی ہونے کے بعد چل بسے
چین کے شمالی علاقے میں کان کنوں سے بھری بس کا بریک فیل ہونے سے حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں تقریباً 20 کان کن جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔

خبررساں ادارے اے ایف پی نے چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی 'ژنہوا' کا حوالہ دیا اور بتایا کہ ’اندرون منگولیا میں حادثہ اس وقت پیش آیا جب کان کن سے بھری بس کا بریک فیل ہو گیا اور گاڑی بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہو گئی‘۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ مذکورہ حادثہ ہفتے کی صبح پیش۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثے میں 15 کان کن جائے حادثہ پر ہی دم توڑ گئے تھے جبکہ 5 کان کن زخمی ہونے کے بعد چل بسے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 زخمی کان کن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ بتایا گیا کہ حکام کی جانب سے واقعے سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی تاہم رپورٹ میں یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ ’مائن‘ کون سی تھی۔

چین کی کانوں میں خطرناک حادثات عام ہیں جہاں کوئلے کی پیداواری حالات میں بہتری کی کوششوں اور غیر قانونی کانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے باوجود حفاظتی حالات ابتری کا شکار ہیں۔

کوئلے کی نجی کان سرکاری کان کے برعکس کم احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں۔ 13 جنوری کو چین کے شمالی علاقے میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے 21 کان کن ہلاک ہو گئے تھے۔

شانسی صوبے میں ہونے والے حادثے کے وقت زیر زمین کان میں 87 افراد کام کررہے تھے۔

گزشتہ برس دسمبر میں چین کی جنوب مغربی کوئلے کی کان میں ایک حادثے میں 7 کان کن ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔

اس سے قبل اکتوبر میں شانڈونگ صوبے میں کان میں ہونے والے حادثے میں 21 کان کن ہلاک ہوئے تھے اور صرف ایک کان کن زندہ بچ سکا تھا۔

چین کی نیشنل کول مان سیفٹی ایڈمنسٹریشن کے مطابق 2017 میں چین میں کوئلے کی کان میں مختلف حادثوں میں 3 سو 75 افراد ہلاک ہوئے تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2E11bco

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times