Sunday, February 3, 2019

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: جنوبی افریقا کا پاکستان کو جیت کیلئے 189 رنز کا ہدف

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: جنوبی افریقا کا پاکستان جو جیت کیلئے 189 رنز کا ہدف
جنوبی افریقا نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو جیت کے لیے 189 رنز کا ہدف دیا ہے۔

جوہانسبرگ میں کھیلے جا رہے دوسرے میچ میں پاکستان کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ریزا ہینڈرکس اور جینیمن ملان نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں بلے بازوں نے اپنی ٹیم کو 58 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا۔

ملان کو عماد وسیم نے 33 رنز پر آؤٹ کیا جب کہ ہینڈرکس 28 رنز بنا کر شاداب خان کی شاندار تھرو پر رن آؤٹ ہوئے۔ وان ڈر ڈوسن 45 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر عماد وسیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقا نے 17.1 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے تھے کہ بارش کے باعث میچ روک دیا گیا تاہم بارش تھمتے ہی میچ دوبارہ شروع کر دیا گیا۔

ڈیوڈ ملر نے 29 گیندوں پر 65 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔

جنوبی افریقا نے آخری 5 اووز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بٹورے جب کہ مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے 4 اوورز میں صرف 9 رنز دیکر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جب کہ عثمان شنواری اور حسن علی مہنگے بولر ثابت ہوئے، عثمان شنواری نے 4 اوورز میں 63 اور حسن علی نے 4 اوورز میں 48 رنز دیئے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2UEczSp

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times