
لاہور کے علاقے گجومتہ کے قریب دو میٹرو بسیں ٹکرانے سے ایک خاتون جاں بحق جب کہ 10 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آمنے سامنے سے آنے والی دو میٹرو بسیں ٹکرانے کے بعد ٹریک بند ہونے سے بس سروس معطل ہو گئی جب کہ ریسکیو کی سات ایمبولینسز فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاموں میں حصہ لیا اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جب کہ معمولی زخمیوں کو فوری طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2NswQI5
0 comments: