
پٹرولیم اور قدرتی وسائل کے وزیر غلام سرور خان نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کی علامت ہے۔
پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جنگ سے آج اسلام آباد میں باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین کے ان سرمایہ کاروں کو جو تیل اور گیس کی تلاش میں دلچسپی رکھتے ہیں، پاکستان میں ان کے کاروبار کےلئے تمام مراعات فراہم کی جائیں گی۔
اس موقع پر چین کے سفیریاؤجنگ نے کہاکہ وہ پاکستان میں تیل اور گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کےلئے چین کے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2T00pms
0 comments: