Friday, January 25, 2019

وزیراعظم نے مذہبی اور تاریخی ورثے کو اجاگر کرنے کیلئے مختلف سرگرمیوں کے انعقاد کی منظوری دیدی

وزیراعظم نے مذہبی اور تاریخی ورثے کو اجاگر کرنے کیلئے مختلف سرگرمیوں کے انعقاد کی منظوری دیدی
وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں جمعہ کے روز اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں ملک بھر میں موجود ثقافتی' مذہبی اور تاریخی ورثے کو اجاگر کرنے کیلئے مختلف سرگرمیوں کے انعقاد کی منظوری دی گئی۔

یہ منظوری ملک کے ثقافتی ورثے اور سیاحتی مواقع کو اجاگر کرنے کے حوالے سے وزیراعظم کے وژن کے پیش نظر دی گئی ہے۔اجلاس میں آئندہ سالوں میں مختلف تقریبات' میلوں اور ادبی میلوں کے اہتمام کی بھی منظوری دی گئی تاکہ ملک بھر میں پھیلی کثیر الجہت ثقافت' مذہبی اور تاریخی ورثے کو اجاگر کیاجائے۔

ان تقاریب کے اہتمام کا مقصد پاکستان کی تین ہزار سال پرانی تہذیب' تنوع اور ثقافتی وسعت کو متعارف کرانا اور پاکستان کے عوام کو معیاری تفریح فراہم کرنا ہے۔اس سے ملکی ورثے اور پاکستانیت کو پاکستانی نوجوانوں سے متعارف کرانے کا موقع ملے گا۔وفاقی ' صوبائی اور ضلعی سطح پر منعقد کی جانے والی ان تقریبات کے ذریعے دور دراز کے علاقوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی اور زندگی کے تمام شعبوں سے عوام کی شرکت یقینی بنائی جائے گی۔

میلوں کے اہتمام کا مجوزہ پروگرام گلگت بلتستان فیسٹیول' قوالی فیسٹیول' صوفی بزرگوں کے سالانہ عرس' شندور میلہ' پاکستان ثقافتی کارواں' فلم فیسٹیول' لوک میلہ' جشن اقبال' کرتارپور فیسٹیول' چولستان جیب ریلی' موسیقی میلہ اور پاکستان کے ممتاز گلوکاروں کو خراج تحسین پیش کرنے کا پروگرام بھی وزیراعظم کو پیش کیا گیا۔

عمران خان نے منصوبے کو سراہا اور کہاکہ یہ پروگرام پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کرے گا۔وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین' سیکرٹری اطلاعات شفقت جلیل' لوک ورثہ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہدہ شاہد' سابق سیکرٹری کامران لاشاری اور دیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2G0DDav

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times