Monday, January 21, 2019

جرمن سفیرمارٹن کوبلر کی پاکستان پوسٹ کی کارکردگی پر تعریف

جرمن کے سفیر مارٹن کوبلر نے پاکستان پوسٹ کی کارکردگی پر تعریف کی ہے
جرمن کے سفیر مارٹن کوبلر نے پاکستان پوسٹ کی کارکردگی پر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نہایت خوش ہوں کہ پاکستان پوسٹ سامان کی ترسیل کا بااعتماد ادارہ بن چکا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان میں جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے پاکستان پوسٹ کی خدمات پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پاکستان پوسٹ کے ذریعے برلن میں موجود اہل خانہ کوتحفہ بھیجا ہے اورنہایت خوش ہوں کہ پاکستان پوسٹ سامان کی ترسیل کا بااعتماد ادارہ بن چکا ہے۔

جرمن سفیرنے ڈاک خانے پرعمدہ سہولیات اوردوستانہ ملازمین فراہم کرنے پر وفاقی وزیر مراد سعید کی تعریف کی اور شکریہ بھی ادا کیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2W6GAvz

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times