
چند ماہ قبل اس فلم کا ایک پوسٹر بھی سامنے آیا تھا، جسے دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا تھا کہ یہ فلم ہولی وڈ فلم ’رن اوے برائڈ‘ سے متاثر ہے، تاہم اداکار علی رحمٰن خان نے اس حوالے سے بھی کچھ شیئر نہیں کیا تھا۔
ان دونوں اداکاروں کا کہنا ہے کہ یہ آنے والی فلم پچھلے پروجیکٹس سے کافی مختلف ہوگی، انہوں نے اسے سائن کیوں کیا اور فلم میں ان کے کردار کیا ہوں گے۔
حریم فاروق کا کہنا تھا کہ ’ناظرین کو فلم میں رومانس، کامیڈی سب دیکھنے کو ملے گا، یہ نئی کہانی اور نئے کرداروں پر مبنی ہے‘۔
یاد رہے کہ یہ دونوں اداکار 2017 کی فلم ’پرچی‘ میں اہم کردار نبھا چکے ہیں، تاہم حریم فاروق نے بتایا کہ نئی فلم پرچی سے مختلف ہوگی۔
علی رحمٰن خان نے بتایا کہ ’فلم کی کہانی رومانوی کامیڈی ہے اور میں پہلی مرتبہ کسی فلم میں مرکزی رومانوی کردار نبھانے جارہا ہوں، میں زیادہ کچھ نہیں بتاسکتا، بس اتنا یقین ہے کہ شائقین کو یہ فلم اور ہمارے کردار بےحد پسند آئیں گے‘۔
اپنے کردار کے حوالے سے حریم فاروق نے بتایا کہ ’اس فلم میں میں ہیر کا کردار نبھارہی ہوں جو ٹیکسٹائل ڈیزائنر ہے‘۔
دونوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کی فلم میں کئی اور نامور اداکار سپرائز انٹری دیں گے۔
’ہیر مان جا‘ عید الضحیٰ پر سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2R2qzDk
0 comments: