
یہ انتخاب آج سنگاپورمیں ہوا جہاں ماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر ملک امین اسلم اور ایڈیشنل سیکرٹری بابر حیات تارڑ نے فورم کے تیسرے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ملک امین اسلم نے کہاکہ پاکستان ماحولیاتی اثرات سے نمٹنے کیلئے ماحولیاتی اقدامات میں پیش پیش ہے۔
انہوں نے کہاکہ ماحول کے تحفظ کیلئے ملک بھر میں صاف سرسبز پاکستان تحریک شروع کی گئی ہے جس میں دس ارب درخت لگانے کی مہم ، ٹھوس اور مائع فضلے کوٹھکانے لگانے کا انتظام ، مکمل حفظان صحت اورپینے کا صاف پانی شامل ہے۔ اقوام متحدہ کے ایشیاء بحرالکاہل کے وزراء کے ماحولیاتی فورم نے پاکستان کے مسلسل مطالبے پر ملک میں ایک دفتر کھولنے کا اصولی فیصلہ بھی کیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2DArXcZ
0 comments: