جوہانسبرگ کے وانڈررز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان ڈین ایلگر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ایڈن مرکرام کے ہمراہ انہوں نے اننگز کا آغاز کیا۔
میزبان ٹیم کو سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے اور پاکستان کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقا کے ہاتھوں مسلسل دوسرے وائٹ واش کا سامنا ہے۔
ابتدائی دو میچز میں شکست کے بعد قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں، فخرزمان، یاسر شاہ اور شاہین شاہ آفریدی ٹیم کا حصہ نہیں۔
قومی ٹیم امام الحق، شان مسعود، اظہر علی، اسد شفیق، بابراعظم، کپتان سرفراز احمد، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، محمد عباس اور حسن علی پر مشتمل ہے۔
آفریدی ٹیم کا حصہ نہیں۔
قومی ٹیم امام الحق، شان مسعود، اظہر علی، اسد شفیق، بابراعظم، کپتان سرفراز احمد، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، محمد عباس اور حسن علی پر مشتمل ہے۔
فاف ڈوپلیسی پر ایک میچ کی پابندی کے باعث ڈین ایلگر جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں اور ٹیم میں ان کی جگہ زبیر حمزہ کو شامل کیا گیا ہے۔
میزبان ٹیم ایڈن مرکرام، ہاشم آملہ، تھینس ڈی بریون، ٹمبا باووما، زبیر حمزہ، کوئن ڈی کوک، ورنن فلینڈر، کگیسو رابادا، ڈیل اسٹین اور ڈین اولیوئیر پر مشتمل ہے۔
پاکستانی ٹیم نے آج تک وانڈررز میں کوئی ٹیسٹ میچ نہیں جیتا ہے۔ 1998 میں چوتھا دن بارش کی نذر ہونے سے پاکستان نے یہاں ایک ٹیسٹ ڈرا کیا تھا۔
پاکستانی بیٹنگ جنوبی افریقا کے پیس اٹیک کے خلاف مشکلا ت سے دوچار رہی ہے۔
جنوبی افریقا کے ہیڈ کوچ اوٹس گبسن کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کے خلاف تینوں ٹیسٹ میچوں کے علاوہ سری لنکا کے خلاف بھی دونوں میچ جیتنا چاہتے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2RCWhLK
0 comments: