Monday, January 28, 2019

پاکستان ریلوے کا یکم فروری سے صفائی ستھرائی، شجرکاری مہم شروع کرنے کا علان

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد
پاکستان ریلوے آئندہ ماہ کی پہلی تاریخ سے صفائی ستھرائی، شجرکاری اور خوش اخلاقی کی مہم شروع کررہا ہے۔

آج اسلام آباد میں مہم کا اعلان کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ مہم کے تحت پلیٹ فارموں پر صفائی مہم شروع کی جائے گی اور ریلوے سٹیشنوں پر درخت لگائے جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ریلوے کاعملہ مسافروں کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آئے گا اور بہترین خدمات فراہم کرے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آئندہ ماہ کی اٹھائیس تاریخ تک جاری رہنے والی مہم کی وہ خود نگرانی کریں گے اور پلیٹ فارموں پر مسافروں سے ملاقات کریں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2HDBnIv

0 comments:

Popular Posts Khyber Times