Thursday, January 17, 2019

متحدہ اپوزیشن نے سیاسی معاملات کے لیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی

متحدہ اپوزیشن نے سیاسی معاملات کے لیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی
متحدہ اپوزیشن نے سیاسی معاملات کے لیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی جو آٹھ افراد میں مشتمل ہو گی۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی اپوزیشن کی مستقبل کی حکمت عملی اور طریقہ کار طے کرے گی جبکہ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں حکومت کے ساتھ رابطہ کار کا کردار بھی ادا کرے گی۔

کمیٹی میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے تین تین جبکہ جے یو آئی اور اے این پی کا ایک ایک نمائندہ شامل ہے۔ کمیٹی میں ن لیگ کے شاہد خاقان عباسی، رانا تنویر اور رانا ثنا اللہ شامل ہیں۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے راجہ پرویز اشرف، خورشید شاہ اور شیری رحمان اپنی جماعت کی نمائندگی کریں گے جبکہ اے این پی کے امیر حیدر ہوتی اور جے یو آئی کے مولانا واسع بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2FAwhLk

0 comments:

Popular Posts Khyber Times