
سوئی ناردن گیس کمپنی (ایس این جی پی ایل) کے ترجمان کے مطابق ایل این جی کے جہاز کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگئے ہیں اور 250 ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی کی سپلائی شروع کردی گئی ہے، ایل این جی ترجیح بنیادوں پر گھریلو صارفین کو فراہم کی جارہی ہے، ایک دو روز تک صورتحال مزید بہتر ہو جائے گی۔
ادھر وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ہم بیک وقت دو ایل این جی جہازوں کو لنگر انداز کرانے میں کامیاب ہوگئے۔
چند ہفتوں میں پورٹ قاسم اتھارٹی کی جانب سے رات کے وقت بھی بندرگاہ میں جہازوں کی آمد و رفت کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا جس کے بعد بندرگاہ پر رش اور کام میں تاخیر کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔
Kudos to our team at Port Qasim ??
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) January 19, 2019
History was written today.
Alhamdullilah for the first time, we've been able to berth two LNG vessels in one tide!
PQA also about to start night navigation in a couple of weeks.
Once that starts, port chocking issue will be addressed. pic.twitter.com/jlxEIXc0Oj
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2DkuXtA
0 comments: