Monday, January 21, 2019

خوبصورتی کے لیے فیس کریم میں اپنے خون کا استعمال

خوبصورتی کے لیے فیس کریم میں اپنے خون کا استعمال
فیشن ڈیزائنر وکٹوریہ بیکم کی جلد بالکل بے عیب نظر آتی ہے۔

اپنی جلد کی حفاظت کے لیے انہوں نےحال ہی میں ایک نئی فیس کریم کا استعمال شروع کیا ہے۔

وکٹوریہ بیکم جلد پر لگانے کے لیے جو فیس کریم استعمال کرتی ہیں، اس میں ان کا اپنا خون بھی شامل ہوتا ہے۔

یہ عجیب و غریب فیس کریم ماہر امراض جلد باربرا سٹورم کی ایجاد ہے۔


باربرا پہلے بھی کئی مشہور شخصیات کے ساتھ کام کر چکی ہیں اور اسی طرح کی حیرت انگیز منصوعات متعارف کرا چکی ہیں۔


اس نئی کریم کی لاگت 1100 پاؤنڈ یا 1242 یورو ہے، جو ظآہر ہے وکٹوریہ بیکم کے لیے زیادہ رقم نہیں۔

وکٹوریہ بیکم نے اپنے انسٹاگرام پروفائل پر بتایا کہ باربرا سٹورم نے ان کا کچھ خون لیا اور یہ زبردست کریم ایجاد کر دی۔

انہوں نے بتایا کہ رات کو یہ کریم لگا کر سونے سے ان کی جلد بہت اچھی رہتی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2FUoyH8

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times