Saturday, January 12, 2019

حنیف عباسی نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں عمر قید کی سزا کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

حنیف عباسی نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں عمر قید کی سزا کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا
مسلم لیگ کے رہنما حنیف عباسی نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں عمر قید کی سزا کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

حنیف عباسی نے عدالت سے درخواست کی کہ عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا معطل کر کے ضمانت پر رہا کیا جائے۔ حنیف عباسی کے وکیل سینئر قانون دان اعظم نذیر تارڑ نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے روبرو دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ انہوں نے پہلے راولپنڈی بنچ میں سزا کو چیلنج کیا تھا تاہم وہاں کے ججز نے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی جس کے بعد اب تک کوئی نیا بنچ نہیں آیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ان کے موکل 6 ماہ سے جیل میں ہیں جن کی سزا خلاف قانون ہے، لہذا لاہور میں ہی بنچ تشکیل دیا جائے اور اپیل کی سماعت کی جائے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے راولپنڈی بنچ سے مقدمہ کی فائل طلب کرلی اور آئندہ ہفتہ لاہور میں خصوصی ڈویژن بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ راولپنڈی کی انسداد منشیات عدالت نے گزشتہ سال 21 جولائی کو حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کوٹہ الاٹمنٹ کیس میں انسداد منشیات کی دفعات کے تحت عمر قید کی سزا سنائی تھی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Ck1Q80

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times