
گورنر سندھ عمران اسماعیل کا موٹروے پر اوور اسپیڈنگ کے باعث چالان ہوگیا۔ گورنر سندھ نے موقع پر ہی چالان جمع کروادیا۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کلر کہار کے مقام پر اوور سپیڈنگ کے باعث چالان کیا گیا۔ گورنر سندھ نے موقع پر ہی چالان کی رقم جمع کروائی اور ساتھ موٹر وے کی کارکردگی کو بھی سراہا۔
ترجمان موٹروے کے مطابق موٹروے پولیس کی نظر میں موٹر وے پر سفر کرنے والے تمام لوگ برابر ہیں۔ موٹروے قوانین کی خلاف ورزی پر کسی سے رعایت نہیں برتی جاتی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2RAyHQJ
0 comments: