
تفصیلات کے مطابق ٹیوٹا کی جانب سے 2018 میں گاڑیوں کی قیمتوں میں چارمرتبہ اضافہ کیا گیا تھا تاہم حالیہ روپے کی گرتی ہوئی قدر کے باعث قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ ٹیوٹا نے نئے سال کے آغاز میں اپنی مصنوعات کی قیمتیں 75 ہزار سے 1 لاکھ 75 ہزار روپے تک بڑھا دی ہیں۔
گاڑیوں کی نئی قیمتیں اب کچھ اس طرح ہیں:
کرولا ایکس ایل آئی ایم ٹی کی قیمت اب 19 لاکھ 44 ہزار روپے سے بڑھا کر 20 لاکھ 44 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔
کرولا ایکس ایل آئی اے ٹی کو اگر پہلے 20 لاکھ 69 ہزار روپے میں خریدا جاسکتا تھا تو اب اس کے لیے 21 لاکھ 19 ہزار روپے خرچ کرنا ہوں گے کرولا جی ایل آئی ایم ٹی اب 22 لاکھ 24 ہزار روپے کی بجائے 22 لاکھ 99 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2CNusIg
0 comments: