Thursday, January 17, 2019

پی آئی اے کے گھوسٹ ملازمین کے گرد گھیرا تنگ، انتظامیہ نے نوٹس جاری کردیا

پی آئی اے انتظامیہ ایک بار پھر حرکت میں آگئی ہے
پی آئی اے کے گھوسٹ ملازمین کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاخیر سے دفتر آنے اورجلدی جانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تاخیر سے آنے اور جلدی جانے والے عادی ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی جائے گی، پی آئی اے انتظامیہ نے سرکلر جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مہینے میں تین بار تاخیر پر ایک دن کی چھٹی تصور کی جائے گی۔

رپورٹنگ افسر کے ذریعے 3 مرتبہ آفیشل معاملات پرتاخیر کو ایڈجسٹ کرایا جاسکے گا، پی آئی اے ملازمین مقررہ جگہ پر نصب مشین پر ہی حاضری کو یقینی بنایا جائے، اس کے علاوہ ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر رہنے والے ملازمین کو فارغ کر دیا جائے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2T1vnun

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times