Thursday, January 10, 2019

نیوزی لینڈ کے ٹاؤن ڈنیڈن میں واقع بالڈوین سٹریٹ کو دنیا کی ڈھلوان ترین گلی کا اعزاز حاصل ہے

نیوزی لینڈ کے ٹاؤن ڈنیڈن میں واقع بالڈوین سٹریٹ کو دنیا کی ڈھلوان ترین گلی کا اعزاز حاصل ہے
ایک ویلش شہری نے نیوزی لینڈ کے ٹاؤن کے دنیا کی ڈھلوان ترین گلی کے عالمی ریکارڈ کو چیلنج کر دیا ہے اور اپنی مقامی گلی کودنیا کی ڈھلوان ترین گلی قرار دیتے ہوئے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اس کے اندراج کی درخواست دے رہا ہے۔

نیوزی لینڈ کے ٹاؤن ڈنیڈن میں واقع بالڈوین سٹریٹ کو دنیا کی ڈھلوان ترین گلی کا اعزاز حاصل ہے۔

اس گلی کے ڈھلوان ترین مقام پر ڈھلوان کی شرح 35 فیصد ہے لیکن ہارلچ، گوینز، ویلز کے رہائشی گوین ہیڈلے نے مقامی گلی کو زیادہ ڈھلوانی قرار دیا ہے۔

 ہیڈلے نے گینیز ورلڈ ریکارڈ سے درخواست کی ہے کہ فورڈ پین لچ کا اندراج دنیا کی ڈھلوان تری گلی کے طور پر کیا جائے۔

اس گلی کے ڈھلوان ترین مقام پر ڈھلوان کی شرح 36 فیصد ہے۔

ہیڈلے نے بی بی سی ریڈیو ویلز کے گڈ مارننگ ویلز پروگرام میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ گرما میں وہ اس گلی میں ڈرائیونگ کر رہے تھے، جس سے انہیں اندازہ ہوا کہ یہ گلی کتنی زیادہ ڈھلوانی ہے۔

سروئیر میرڈین فلپس اس ہفتے باضاطہ طور پر اس گلی کی پیمائش کریں گے، جس کے بعد اس کے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اندراج کافیصلہ کیا جائے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2M6oYvq

0 comments:

Popular Posts Khyber Times