Sunday, January 20, 2019

پی ایس ایل فور کا آفیشل ترانہ قبل از وقت ریلیز کیے جانے کی انکوائری شروع

پی ایس ایل 4 کے آفیشل سانگ ’ کھیل دیوانوں کا‘ میں فواد خان نے آواز کا جادو جگایا ہے
پی ایس ایل فور کے آفیشل ترانے کو قبل ازوقت سوشل میڈیا پر ریلیز کرنے کیخلاف انکوائری شروع کردی گئی۔

سینئر جنرل منیجر مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ نے لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے گانے کولانچ ہونے سے 4 گھنٹے قبل ہی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ریلیز کر دیا تھا، اس حوالے سے پی سی بی نے انکوائری تشکیل دی ہے جو معاملات کی تہہ تک جانے کے بعد اپنی رپورٹ چیئرمین احسان مانی کو پیش کرے گی۔

پی ایس ایل 4 کے آفیشل سانگ ’ کھیل دیوانوں کا‘ میں اس بار علی ظفرکے بجائے فواد خان نے آواز کا جادو جگایا لیکن شائقین کو گانا پسند نہیں آیا اورانھوں نے نئے آفیشل سونگ کو مسترد کردیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Cxm0vv

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times