Sunday, January 6, 2019

یو اے ای پاکستان میں تیل صاف کرنے کا ایک کارخانہ لگائے گا: وزیر اطلاعات

 وزیرِ اطلاعات و نشریات چودھری فواد حسین
اطلاعات و نشریات کے وزیر چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زیدالنیہان کے دورے سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان پہلے سے موجود خوشگوار تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات پاکستان میں تیل صاف کرنے کا ایک کارخانہ لگائے گا اور ولی عہد کے دورے کے دوران بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کوحتمی شکل دی گئی۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو ادائیگیوں کے توازن کے بحران پر قابو پانے میں مدد کے لئے تین ارب ڈالرکی امداد کا اعلان کی اہے جبکہ تیل کی فراہمی کے لئے موخرادائیگیاں زیرغورآئیں۔

انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے انتہائی قریبی اور برادرانہ تعلقات ہیں اورمتحدہ عرب امارت نے مشکل وقت میں پاکستان کی امداد کی ہے کیونکہ اس کی قیادت پاکستان کو دوسرا گھر سمجھتی  ہے۔

 وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ کے مسلمان برادر ملکوں کے درمیان مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے کے بعد پاکستان نے عالمی سطح پر اپنے ماضی کی اہمیت حاصل کی ہے ،علاقائی امور کے حل میں اس کے کردار کااعتراف کیا جارہا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2C3EnYQ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times