
ماریہ فرنینڈا اسپینوزا 18 سے 22 جنوری کے دوران پاکستان کے دورے پر ہیں، جو ستمبر 2018 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ایشیاء کا ان کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔
دفتر خارجہ میں ہونے والی ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے صدر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا اور بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ فعال اور مضبوط اقوام متحدہ عالمی امن اور استحکام کے لیے ناگزیرہے اور ہم اجتماعی کاوشوں کے فروغ سے ہی عالمی مسائل کا حل ڈھونڈ سکتے ہیں۔
ملاقات کے دوران فریقین نے مسائل کے حل اور امن واستحکام کے قیام کے لیے اقوام متحدہ کو ایک ناگزیر پلیٹ فارم قرار دیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2APCzTm
0 comments: