Wednesday, January 30, 2019

طلبہ کو اب لیپ ٹاپ مفت نہیں ملیں گے: گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہے کہ نوجوانوں کو ایک کروڑ نوکریاں دیں گے، طالبعلم نوکریوں کے حصول کے لیے دربدر نہ ہوں، کپتان پچاس لاکھ گھر بنائیں گے جس سے بیروزگاری کا خاتمہ ہوگا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے نوجوانوں سے وعدے کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو اب لیپ ٹاپ مفت نہیں ملیں گے بلکہ ہم انہیں روزگار دینگے تاکہ وہ وہ لیپ ٹاپ خود خرید سکیں۔

داؤد انجنیئرنگ یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہم نوجوانوں ایک کروڑ نوکریاں دینگے، پچاس لاکھ گھر بنائیں گے تا کہ نوجوانوں کو بیرون ملک نہ جانا پڑے۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں عمران اسماعیل نے کہا کہ سندھ اسمبلی سے آنے والے بل پر اعتراض میرا حق ہے، اس پر مرتضیٰ وہاب کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت کے خریدے گئے لیپ ٹاپ بانٹ رہے ہیں جو ختم ہونے کے بعد نہیں بانٹیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2sXMv98

0 comments:

Popular Posts Khyber Times