Wednesday, January 30, 2019

عرب امارات میں قطری ٹیم پر جوتوں کی بارش

آپسی اختلافات کے بنا پر میچ میں تشیدگی پائی گئی
قطر نے سیاسی کشیدگی سے بھرپور ایشین کپ کے سیمی فائنل میں متحدہ عرب امارات کو 0-4 سے زیر کر کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

ابوظہبی میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں میزبان ٹیم متحدہ عرب امارات کے تماشائیوں نے اپنے سیاسی حریف قطر کی ٹیم کے ساتھ میچ کی ابتدا سے ہی بدترین رویے کا مظاہرہ کیا اور قطر کے قومی ترانے کے دوران آوازیں کستے رہے۔

خطے میں قطر اور متحدہ عرب امارات کے درمیان شدید کشیدگی جاری ہے اور سعودی عرب کے ساتھ مل کر متحدہ عرب امارات نے قطر کا سفارتی بائیکاٹ کیا ہوا ہے۔

میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑی آپس میں کئی بار دست و گریباں ہوئے اور ایک موقع پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑی آپس میں اس وقت گتھم گتھا ہو گئے جب امارات کے بندر الاحبابی نے قطر کے مڈفیلڈراکرم عفیف سے گیند چھیننے کی کوشش میں فاؤل کرتے ہوئے انہیں بری طرح گرا دیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2UucKzH

0 comments:

Popular Posts Khyber Times