Thursday, January 31, 2019

مکران کا ساحل، شمالی علاقہ جات سیاحت کے لیے جنت ہے: وزیر اعظم عمران خان

مکران کا ساحل، شمالی علاقہ جات سیاحت کے لیے جنت ہے: وزیر اعظم عمران خان
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ماضی میں کبھی بھی ملک کو اتنے زیادہ خسارے کا سامنا نہیں کرنا پڑا جبکہ توقع نہیں تھی کہ اداروں کے حالات اتنے برے ہوں گے۔

اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے 'پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ' کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 'اس وقت پاکستان کو مشکل ترین دور کا سامنا ہے، توقع نہیں تھی کہ اداروں کے حالات اتنے برے ہوں گے، ماضی میں کبھی بھی ملک کو اتنے زیادہ خسارے کا سامنا نہیں کرنا پڑا، اقتدار سنبھالنے کے بعد فوراً عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس جاتے تو عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا اس لیے ہم نے دوست ممالک کا رُخ کیا تاکہ ان سے فنڈز حاصل کرکے گزارا کر سکیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'پاکستان سیاحت کو فروغ دے کر اربوں ڈالر کی آمدنی کر سکتا ہے، ہمارا مکران کا ساحل، شمالی علاقہ جات سیاحت کے لیے جنت ہے جبکہ ہم صرف سیاحت سے ہی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ پورا کرلیں گے۔'

عمران خان کا کہنا تھا کہ 'پاکستان میں سرمایہ لگانے کا آج بہترین وقت ہے، کاروبارمیں اضافے کے لیے آسانیاں پیدا کی جارہی ہیں، ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے کے لیے ایف بی آر میں اصلاحات لارہے ہیں، دنیا بھر میں پاکستان کے پاسپورٹ کی عزت کروائیں گے اور خارجہ پالیسی شہریوں کے مفاد میں بنائیں گے۔'

ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے بیرون ممالک جا کر بہت محنت کی، ان میں ملک کی قدر ہم سے زیادہ ہے، اوورسیز پاکستانیوں کے ذہن میں ملک واپسی کا ضرور ہوتا ہے جبکہ 'پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ' سے اوورسیز پاکستانی نفع کما سکتے ہیں۔'



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2DKYtZI

0 comments:

Popular Posts Khyber Times