رینجرز نے لیاری کے علی محمد محلہ میں کارروائی کے دوران گینگ وار غفار ذکری گروپ کا کارندہ شہزاد عرف فیضو دادا کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق ملزم شہزاد عرف فیضو ٹارگٹ کلنگ، قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں، بھتہ خوری اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم کے خلاف بغدادی تھانے میں 25 ایف آئی آر درج ہیں۔
ترجمان کے مطابق ملزم کے سر کی قیمت 3 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2QGV9SG
0 comments: