Tuesday, January 29, 2019

اتنی سردی مگرمچھ بھی پانی میں منجمد ہوگئے

اتنی سردی مگرمچھ بھی پانی میں منجمد ہوگئے
پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں سردی کا زور عروج پر ہے اور مختلف ممالک نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے۔ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران مختلف ممالک میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے آچکا ہے اور کئی ممالک میں تو خون جمادینے والی سردی ہے۔

ایسا ہی کچھ حال امریکا کا بھی ہے جہاں شدید سردی نے چشموں تک کا پانی جما دیا ہے اور اسی سردی کا نشانہ مگرمچھ بن گئے۔

نارتھ کیرولائنا کے سوامپ پارک میں انتہائی شدید موسم کے نتیجے میں وہاں چشمے برف سے جم گئے اور مگرمچھوں کو خود بچانے کے لیے منفرد حکمت عملی اپنانا پڑی۔

جی ہاں مگرمچھوں نے خود کو زندہ رکھنے کا انتہائی انوکھا طریقہ اپنا کر سب کو دنگ کردیا۔

انہوں نے اپنی ناک برف کی سطح کے اوپر رکھی جبکہ باقی جسم پانی کے اندر رہا۔

گزشتہ ہفتے جب اس ریاست میں درجہ حرارت تیزی سے گرا تو تالاب سے بھاگنے کی بجائے ان مگرمچھوں نے فوری طور پر اپنی ناک پانی کی سطح سے باہر نکال دی تاکہ پانی منجمد ہوجانے پر بھی وہ سانس لینا جاری رکھ سکیں۔

اس کی ویڈیوز فیس بک پر سامنے آئی ہیں۔ اگرچہ مگرمچھ گرم موسم کو ترجیح دیتے ہیں مگر وہ شدید سردی میں بھی زندہ رہ سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ مگر مچھ برف سے جم جانے والے پانی میں بھی زندہ رہ سکتے ہیں، یہ اپنے جسم پانی میں ڈبو دیتے ہیں مگر ناک پانی کی سطح سے باہر رکھتے ہیں تاکہ برف جمنے پر بھی وہ سانس لے سکیں۔

اسی طرح درجہ حرارت گرنے پر ان کا جسمانی میٹابولزم سست ہوجاتا ہے جس سے جسمانی توانائی بچانے میں مدد ملتی ہے۔

گرم مقامات پر تو مگرمچھوں کو اس تیکنیک کا استعمال نہیں کرنا پڑتا مگر نارتھ کیرولائنا کے سوامپ پارک میں اب یہ سالانہ روایت بن چکا ہے، گزشتہ سال بھی ایسی ویڈیوز کافی وائرل ہوئی تھیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Ro1OSe

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times