Sunday, January 6, 2019

مختصر دورۂ پاکستان کے بعد یو اے ای کے ولی عہد شیخ محمد واپس روانہ

 مختصر دورۂ پاکستان کے بعد یو اے ای کے ولی عہد شیخ محمد واپس روانہ
متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان پاکستان کے مختصر دورے کے بعد واپس روانہ ہوگئے۔

متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کے مختصر دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان اور شیخ محمد بن زید النہیان کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان اور شیخ محمد کی سربراہی میں یو اے ای اور پاکستان کے درمیان وفد کی سطح پر مذاکرات بھی ہوئے۔
شیخ محمد بن زید النہیان نورخان ائیر بیس سے واپس روانہ ہوئے جہاں وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام نے انہیں الوداع کیا جب کہ معزز مہمان کو پرنسپل انفارمیشن افسر میاں جہانگیرنے دورےکا البم بھی پیش کیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2RaSeXy

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times