Saturday, January 19, 2019

جنوبی افریقہ کی پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری

جنوبی افریقہ کی پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری
پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقا کی بیٹنگ جاری ہے۔

پورٹ الزبتھ کے سینٹ جارج پارک میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جس کےبعد پروٹیز کے اوپنر کریز پر موجود ہیں۔

قومی ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں جنوبی افریقا سے ٹیسٹ سیریز کا بدلنے لینے کے لیے پرعزم ہے۔

قومی ٹیم کپتان سرفراز احمد، بابراعظم، فخر زمان، حسن علی، عماد وسیم، امام الحق، محمد عامر، محمد حفیظ، شاداب خان، شعیب ملک اور عثمان شنواری پر مشتمل ہے۔

جب کہ جنوبی افریقا کی ٹیم ہاشم آملہ، ہینڈرک، وینڈیر ڈیوسن، ڈوپلیسی، کلاسن، ربادا، پریٹوریس، اولیویر اور عمران طاہر کے ساتھ میدان میں اتری ہے۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پورٹ الزبتھ میں کوئی میچ نہیں ہارے، امید ہے آج بھی جیتیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں جو ہوا اسے بھلا کر ون ڈے میں اچھا پرفارم کریں گے۔

جب کہ پروٹیز کپتان فاف ڈوپلیسی کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے بعد کھلاڑی پر اعتماد ہیں، پاکستان ون ڈے کی اچھی سائیڈ ہے اور امید ہے اچھا مقابلہ ہوگا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2DkhgLo

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times