Tuesday, January 8, 2019

کور کمانڈرز کانفرنس: ایل او سی پر بھارتی فائرنگ کے معاملے پر غور

کور کمانڈرز کانفرنس
آرمی چیف جنرل قمر جاوید کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں علاقائی امن کیلیے اقدامات کی حمایت کےعزم کا اعادہ کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں علاقائی امن کیلیے اقدامات کی حمایت کےعزم کا اعادہ کیا گیا جب کہ کانفرنس میں جیواسٹرٹیجک، ملکی سیکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی آپریشنز پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے اور افغانستان میں امن عمل پر بھی گفتگو کی گئی، اس کے علاوہ کانفرنس میں مشرقی سرحد کی صورتحال پرغور کیا گیا اور بھارتی فوج کی جانب سے معصوم شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے پر بھی گفتگو کی گئی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2RCuyut

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times