Thursday, January 10, 2019

ایک شخص کی انوکھی کہانی دروازے کی گھنٹی کے ساتھ کیا کرتا رہا

ایک شخص کی انوکھی کہانی دروازے کی گھنٹی کے ساتھ کیا کرتا رہا
سالیناس، کیلیفورنیا کی پولیس نے ایک انوکھی ویڈیو شیئر کی ہے۔

یہ ویڈیو گھر کے دروازے کی گھنٹی کے پاس لگے کیمرے نے ریکارڈ کی ہے۔ ویڈیو میں ایک شخص کو گھر کے دروازے کی گھنٹی چاٹتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

پولیس نے دروازے کی گھنٹی چاٹنے والے شخص کو 33 سالہ روبرٹو ڈینئل ارویو کے نام سے شناخت کیا ہے۔ پولیس روبرٹو کی تلاش میں ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ فوٹیج اتنی صاف تھی کہ انہیں اس میں موجود شخص کو پہچاننے میں کوئی دشواری نہیں ہوئی۔

نئے سال کی شام کو روبرٹو نے تین گھنٹوں تک دروازے کی گھنٹی کو چاٹا تھا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جس گھر کے باہر یہ واقعہ پیش آیا وہ ڈنگن فیملی کی ملکیت ہے۔واقعے کے وقت والدین گھر سے باہر تھے اور بچے گھر میں سو رہے تھے۔

گھر والوں کا کہنا ہے کہ انہیں روبرٹو کی حرکت کا کیمرے کی فوٹیج دیکھ کر پتا چلا، جس کے بعد انہوں نے پولیس کو فون کر دیا۔

خیال ہے کہ روبرٹو نے ڈنگن فیملی کے علاوہ ایک ہسمائے کے گھر میں بھی یہی حرکت کی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پکڑے جانے پر روبرٹو کو چھوٹے جرائم کی دو دفعات کے تحت سزا ہو سکتی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2FpGlWO

0 comments:

Popular Posts Khyber Times