Monday, January 28, 2019

نئی ویزا پالیسی سیاحت کے فروغ کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگی: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیاحت کے فروغ کیلئے حکومت کی ویزا پالیسی اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے مالاکنڈ ڈویژن کے ممبران قومی اسمبلی نے ملاقات کی۔ مراد سعید، ڈاکٹر حیدر علی، سلیم رحمان، صاحبزادہ صبغت اللہ، محبوب شاہ، بشیر خان، جنید اکبر، شیر اکبر، نعیم الحق، افتخار درانی، ندیم افضل چن، عامر ڈوگر اور ارشد داد نے ملاقات میں شرکت کی۔ ممبران قومی اسمبلی نے وزیر اعظم کو تعلیم، صحت، بجلی گیس و دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سیاحت کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، اس سلسلے میں حکومت کی اعلان کردہ ویزا پالیسی اہم سنگ میل ثابت ہوگی، پشاور سے ملائیشیا کے لئے پروازیں بھی جلد شروع کی جائیں گی۔
وزیراعظم نے قومی اسمبلی کے حلقوں سے متعلقہ مسائل کے حل کو یقینی بنانے کے لئے واضح اور ٹھوس تجاویز مرتب کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ مالاکنڈ ڈویژن میں ہائیڈل پراجیکٹس اور ماحول دوست سستے منصوبوں پر توجہ دی جائے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2SdKfJ4

0 comments:

Popular Posts Khyber Times