Monday, January 14, 2019

آج کے فیصلے پر اللہ کی شکرگزار ہوں، اصل سکون اور خوشی والد کی گھر واپسی پر ہوگی: مریم نواز

اصل سکون اور خوشی والد کی گھر واپسی پر ہوگی: مریم نواز
ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی سزا کے خلاف نیب کی اپیل مسترد ہونے پر مریم نوازکا کہنا ہے کہ مجھے اصل سکون اور خوشی والد کی گھر واپسی پر ہوگی۔

سپریم کورٹ کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی سزا معطلی پر نیب کی اپیل مسترد کیے جانے کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ مجھے اللہ پر اعتماد ہے اور عوام کی دعاؤں کا بھی شکریہ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہارِخیال کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ حقیقت تو یہ ہے کہ میں کبھی بھی ایک لمحے کے لئے پریشان نہیں تھی، آج کے فیصلے پر اللہ کی شکرگزار ہوں، لیکن اصل سکون اور خوشی والد کی گھر واپسی پر ہوگی۔

 I am thankful to Allah Almighty for today’s decision. The fact is that not for a moment was I concerned about myself. Insha’Allah true relief& happiness would be when my father comes back home. I have faith in Allah and His infinite Mercy. Thank you all for your prayers &support.



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2CpPkUu

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times