
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سیاسی غیر یقینی سےاربوں ڈالرز کی غیر ملکی سرمایہ کاری متاثر ہوئی۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ادائیگیوں کے توازن کا بحران سی پیک کے باعث نہیں بلکہ ن لیگ کو ہٹانے کیلئے رچائے گئے ڈرامے کی وجہ سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسی ڈرامےکی وجہ سے سیاسی عدم استحکام پر غیرملکی سرمایہ کار خوفزدہ ہوئے جس کی وجہ سے اربوں ڈالرز کی غیر ملکی سرمایہ کاری متاثر ہوئی، حکومت میں شامل مفاد پسند سی پیک پرغیر ضروری تنازعات پیدا کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمیں قومی منصوبوں کو متنازع نہیں بنانا چاہیے، موجودہ حکومت کو علم ہو چکا کہ سی پیک منصوبے شفاف تھے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2VXxm4W
0 comments: