انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کے روز اسلام آباد میں آذربائیجان کے سفیر علی علیزیدی سے ملاقات کے دوران کیا۔
فریقین نے فروری2017 ء میں فرنس آئل' پٹرولیم' ڈیزل اور مائع قدرتی گیس سمیت تیل اور گیس کی متعدد مصنوعات کی فراہمی کیلئے بین الحکومتی معاہدے پر اتفاق کیا تھا۔
توقع ہے کہ د ونوں ممالک آذربائیجان کے وزیر خارجہ کے اسلام آباد کے دورے کے د وران باضابطہ طور پر ایک تجارتی معاہدے پر دستخط کریں گے۔
غلام سرور خان نے کہاکہ پٹرولیم ڈویژن اس معاہدے کی اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ سے توثیق کرانے کیلئے ہر ممکن کوششیں کریگی تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوسکیں۔
آذربائیجان کے سفیر نے کہا کہ ایس او سی اے آر کی سرگرمیاں تیل اور گیس کی تلاش' پیداوار' پروسیسنگ اور تیل اور گیس کی نقل و حمل کے علاوہ مقامی اور بین الاقوامی منڈیوں میں پٹرولیم اور پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی مارکیٹنگ پر مشتمل ہے۔
کمپنی کے زیر اہتمام یوکرین' رومانیہ' جارجیا' سوئٹرز لینڈ اور آذربائیجان میں پٹرول پمپوں کا نیٹ ورک بھی ہے۔
انہوں نے وزیر پٹرولیم کو رواں سال مئی میں آذربائیجان میں منعقد ہونے والی تیل اورگیس کی نمائش اور کانفرنس میں شرکت کی بھی دعوت دی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2RnDBeR
0 comments: