Monday, January 28, 2019

پی ٹی آئی نے آصف علی زرداری کی نااہلی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

تحریک انصاف نے آصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے
تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

پاکستان تحریک انصاف نے آصف زرداری کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن سندھ میں درخواست دائر کی تھی جسے کمیشن نے واپس کردیا تھا جس کے بعد پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تاہم رجسٹرار نے پہلے مناسب فورم سے رجوع کرنے کا اعتراض لگا کر درخواست کو واپس کردیا۔

تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے اعتراض کے بعد اب اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے اور آصف زرداری کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کردی جس میں آصف زرداری، الیکشن کمیشن اور سیکریٹری قومی اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار اور خرم شیر زمان کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آصف علی زرداری نے اپنے اثاثے چھپائے اس لیے وہ صادق اور امین نہیں رہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہےکہ آصف علی زرداری حلقہ این اے 213 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، وہ ایم این اے بننے کے اہل نہیں۔

درخواست میں آصف زرداری کو آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دینے کیا استدعا کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہےکہ آصف زرداری امریکا میں اپارٹمنٹ کے مالک ہیں جو انہوں نے کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2FSWYuL

0 comments:

Popular Posts Khyber Times