Monday, January 21, 2019

ایمرٹس ایئر لائن نے مسافروں کے سامان کے وزن میں کٹوتی کردی

متحدہ عرب امارات کی ایمرٹس ایئر لائن نے مسافروں کے سامان کے وزن میں کٹوتی کردی ہے
متحدہ عرب امارات کی ایمرٹس ایئر لائن نے مسافروں کے سامان کے وزن میں کٹوتی کردی۔

ایمرٹس ایئرلائن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کے سامان کے وزن میں کٹوتی کے فیصلے کا اطلاق 4 فروری کے بعد ٹکٹ خریدنے والوں پر ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق اکنامی کلاس کا ٹکٹ حاصل کرنے والے مسافر 30 کے بجائے 25 کلو وزن ساتھ لے جانے کے اہل ہوں گے جب کہ بزنس اور فرسٹ کلاس مسافروں کے سامان کے وزن میں رد و بدل نہیں کیا گیا۔

ایمرٹس ایئر لائن نے اپنی اکنامی ٹکٹ کو چار کٹیگریز میں تقسیم کیا ہے، پہلی کٹیگری 'اسپیشل' ہے جس میں فی مسافر کو 15 کلو سامان لے جانے کی اجازت ہوگی جب کہ دوسری کٹیگری 'سیور' میں مسافر کا سامان 25 کلو تک ہوسکتا ہے۔

تیسری کٹیگری 'فیلکس' اور چوتھی 'فیلکس پلس' میں مسافروں کو 30 اور 35 کلو سامان لے جانے کی اجازت ہوگی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2FM9k7a

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times