
نیشنل ہیلتھ سروسز کے وزیر عامر محمود کیانی نے کہاہے کہ صحت کے مستحکم نظام کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے تحت مختلف بیماریوں کی روک تھام اورحفظان صحت کے بنیادی اقدامات پرخصوصی توجہ دی جائے گی۔
وہ سنٹر فار ڈیزیزس کنٹرول کے اعلیٰ سطح کے ایک مشن سے گفتگو کر رہے تھے جس نے اسلام آباد میں ا ُن سے ملاقات کی۔ وزیر صحت نے کہاکہ حکومت بچوں کومختلف امراض سے بچائوکے حفاظتی ٹیکوں اورویکسینیشن کے نظام کوملک کے تمام علاقوں اوربچوں تک توسیع دے رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ فعال اورجامع مدافعتی نظام ہمیں صحت کے شعبے کے عالمی اہداف کے حصول میں مدددے گا۔ سنٹر فار ڈیزیزس کنٹرول کا مشن پاکستان کے چارروزہ دورے پرہے جس کامقصد ملک میں بیماریوں کی روک تھام کے لئے اضافی تکنیکی امداد کی ضروریات کاجائزہ لیناہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2FR4qGX
0 comments: