Thursday, January 17, 2019

وزیراعظم عمران اور افغان صدر غنی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال

وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ
وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور اشرف غنی کے درمیان پاک افغان تعلقات اور طرفہ امور پر سمیت زلمے خلیل زاد کے دورے سے متعلق بات چیت ہوئی جب کہ دونوں رہنماؤں نے افغان مفاہمتی عمل اور سرحدی سلامتی کے امور پر بھی بات کی۔

افغان صدر سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان کا امن پاکستان کے مفاد میں ہے، پرامن مصالحتی عمل سے متعلق سنجیدہ کوششوں پر یقین رکھتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق افغان صدر نے وزیراعظم عمران خان کو دورۂ افغانستان کی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کرلی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2RCQB5m

0 comments:

Popular Posts Khyber Times