صدر ڈاکٹر عارف علوی نے مہلک امراض کے خاتمے کے لئے صوبائی حکومتوں اور غیرسرکاری تنظیموں کی اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے دی گئی بریفنگ کے دوران کہی۔
صدر نے کہا احتیاطی تدابیر اور اچھی عادتیں اپنا کر وبائی امراض سے بچا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی استعداد کار کو بہتر بنانے کی انتہائی ضرورت ہے۔
انہوں نے ذرائع ابلاغ پر بھی زور دیا کہ وہ آگاہی مہم کے ذریعے عوام میں صحت کے حوالے سے شعور پیدا کریں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2DeCDh4
0 comments: