Tuesday, January 15, 2019

اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس: ٹیکس میں دی گئی چھوٹ واپس لیے جانے کا امکان

وزیر خزانہ اسدعمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے
وزیرخزانہ اسدعمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں مختلف شعبوں کو دی گئی ٹیکس چھوٹ واپس لئے جانے کا امکان ہے جبکہ واپڈا کی جانب سے لئے گئے قرض کے بار ے میں اہم فیصلہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسدعمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی سیمت چار نکاتی ایجنڈا پر غورکیا جارہا ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں مختلف شعبوں کو دی گئی ٹیکس چھوٹ واپس لئے جانے کا امکان ہے جبکہ ایکسپورٹ پالیسی میں ریگولیٹری ترامیم پر غور کیا جائے گا، اس کےعلاوہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی ک اپلان بھی مرتب کیا جائے گا۔

اجلاس میں واپڈا کی جانب سے لئے گئے قرض کے بار ے میں اہم فیصلے کا امکان ہے، واپڈا نے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک سے بارہ کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کا قرضہ لیا ہوا ہے۔

یاد رہے 3 روز قبل وزیرخزانہ اسد عمر نے کراچی چیمبرآف کامرس میں تاجروں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ 21 جنوری کومنی بجٹ پیش کرنے کا پلان تھا لیکن وزیراعظم نے بیرون ملک جانا ہے جس کے باعث اب منی بجٹ 23 جنوری کو پیش کیا جائے گا۔

وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ ٹیکس پرکوئی بھی مسئلہ ہوگا توپارلیمنٹ لے جائیں گے، 21ویں صدی میں میں معیشت کا شعبہ نجی سیکٹرچلاتا ہے، نجی شعبےکی سہولت کے لیے ماحول بنایا جاتا ہے تاکہ معیشت بہترہو۔

گذشتہ ہفتے ہونے والے اجلاس میں ای سی سی نے کاٹن کی درآمد پر سیلز ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی کی تفصیلات بھی طلب کیں تھیں اور کہا تھا کہ کپاس کی درآمد پر سیلز ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی ہٹانے سے ریونیو میں ہونے والی کمی سے متعلق معلومات سے متعلق بھی مطلع کیا جائے۔

اجلاس میں وزارت صنعت کو اسٹیل ملز کی بحالی کے پیکج پر جلد رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2TQbcj3

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times