
ایما، جس کا نام جاپانی لفظ ima (مطلب اب) سے متاثر ہو کر رکھا گیا ہے، سی جی ماڈلنگ کی پیش کش ہے لیکن یہ انسٹاگرام کی مشہور شخصیت بن گئی ہے۔ انسٹاگرام پر ایما کے فالورز کی تعداد 15 ہزار سے زیادہ ہے۔
تین دن پہلے یہ تعداد آدھی سے بھی کم تھی لیکن ایما کی چند تصویریں وائرل ہونے پر اس تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
اس کے ڈسکرپشن میں لکھا ہوا ہے کہ وہ ایک ورچوئل ماڈل ہے لیکن اس کے حقیقت سے قریب تر خدوخال دیکھ کر یہ یقین کرنا مشکل ہوتا ہے کہ ایما حقیقی شخصیت نہیں۔
ایما کو پہلی بار پچھلے سال پیش کیا گیا تھا لیکن 2019 اس کی مقبولیت کا سال ہے۔ فروری 2017 کے سی جی ورلڈ میگزین کے ٹائٹل پر ایما کی ہی تصویر ہے۔
اس سے پہلے انسٹاگرام پر کئی ورچوئل اسسٹنٹ، جیسے Lil Miquela ، پیش کیے جا چکے ہیں لیکن ایما سب سے زیادہ حقیقت سے قریب تر ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2FGRdk2
0 comments: