
انہوں نے پاکستان نیوز پیپر آیڈیٹرز کونسل کے زیراہتمام آج اسلام آباد میں پاکستان میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا پیشہ وارانہ طور پر ذمہ داری سے معلومات، آگاہی اور تفریح فراہم کرنے کی ذمہ داری نبھا رہا ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ میڈیا کی صنعت میں ارتقاء کا عمل جاری رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرنٹ میڈیا کو سوشل میڈیا سمیت متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل پرنٹ کے مقابلے میں سوشل میڈیا کی جانب زیادہ متوجہ ہے۔
تاہم صدر نے کہا کہ رائے عامہ ہموار کرنے والے اب بھی پرنٹ میڈیا پر ہی انحصار کرتے ہیںآزادمیڈیا کاروباری ماڈلز کی ترقی پر زور دیتے ہوئے صدر نے کہا کہ میڈیا کے بزنس کو برقرار رکھنے کا انحصار سرکاری اشتہارات کی بجائے خود انحصاری پر ہونا چاہئے۔صدر نے کہا کہ میڈیا کی آزادی بنیادی حق ہے لیکن اسے حکام کی طرف سے عائد کردہ سنسر شپ کی بجائے ذمہ داری اور خود احتسابی سے استعمال کرنا چاہئے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2TXRkL1
0 comments: