
وزیراعظم عمران خان کے سیاستدانوں سے متعلق بیان پر رد عمل دیتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم انسانی حقوق اور نقل وحرکت کی آزادی کے تصور کو نہیں سمجھتے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انتہائی مضحکہ خیز بات ہے کہ ای سی ایل میں صرف اپوزیشن لیڈرز کے نام ڈالے جارہے ہیں لیکن حکومتی ارکان بیرون ملک دوروں میں مصروف ہیں اور وزیراعظم حکومت ملنے پر 6 ماہ تک بیرون ملک دورے نہ کرنے کے اعلان کے باوجود اب تک 7 بیرون ملک دوروں پر جاچکے ہیں۔
Obviously selected PM doesn’t understand the concept of human rights or freedom of movement. Funny it’s only the opposition members on ECL, government members are busy travelling. Including PM who despite promising not to travel for 1st 6months has made more than 7 trips so far! https://t.co/uGfCfzyAyA
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) January 17, 2019
واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ سیاستدان ای سی ایل سے اتنے خوفزہ کیوں ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Hjj9Mc
0 comments: