Thursday, January 10, 2019

ملک بھر میں دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

دوا ساز کمپنیوں کی جانب سے گزشتہ کئی عرصے سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کیا جارہا تھا جس کے لیے کمپنیاں سپریم کورٹ بھی گئیں اور ادویات کی فراہمی بند کرنے کی بھی دھمکی دی تھی۔

 ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے فارماسیوٹیکل کمپنیوں کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق مختلف ادویات کی قیمتوں میں 9 سے 15 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے اور یہ اضافہ دوا کی پیکنگ پر تحریر کرنا ہوگا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Cd449p

0 comments:

Popular Posts Khyber Times