
چار اپریل 1945 کو بھارت کی ریاست حیدرآباد میں پیدا ہونے والی زبیدہ طارق نے پاکستان کی نامور شیف اورماہر امورخانہ داری کے طور پر کم عرصے میں شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا۔
زبیدہ آپا کے دس بہن بھائیوں میں معروف مصنفہ فاطمہ ثریا بجیا، انور مقصود اور شاعرہ زہرہ نگاہ نے بھی شہرت کے آسمان کو چھوا۔
مزیدار کھانوں کی ترکیبوں اور باورچی خانے و امور خانہ داری سےمتعلق مسائل کا سادہ ٹوٹکوں سے حل بتانے میں مہارت رکھنے والی، نہایت نفیس طبعیت کی مالک اور مشرقی روایات کی امین، زبیدہ آپا نے لاکھوں خواتین کے دلوں پر راج کیا۔
زبیدہ طارق ایک عرصے تک کھانے پکانے اور امور خانہ داری سے متعلق ٹی وی شوز کاحصہ رہیں جبکہ اسی سےمتعلق کئی کتابوں کی مصنفہ بھی تھیں۔
زبیدہ طارق رضائے الہی سے 4 جنوری 2018 کو کراچی میں انتقال کر گئیں مگر ان کی یاد آج بھی زندہ ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2VvkZfV
0 comments: