
آج کراچی میں کسٹمز کے عالمی دن کے سلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کسٹم کے محکمے نے اس لعنت کی روک تھام میں اہم کردارادا کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے محکمہ کسٹمز کے اہلکاروں کو اپنی ذمہ داریاں انتہائی موثر انداز میں ادا کرنے میں مدد ملے گی۔
صدرنے سرحد کو محفوظ بنانے کیلئے کسٹمز کے کام کی تعریف کی تاہم انہوں نے اس بات پر زوردیا کہ سمگلنگ کی روک تھام میں ملوث کالی بھیڑوں کوگرفتار کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ افغانستان اور ایران کے ساتھ طویل سرحدیں ہیں اور حکومت افغانستان کے ساتھ اپنی سرحد پر باڑ لگانے کا منصوبہ مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہے جس سے سمگلنگ کی روک تھام میں مدد دے گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2sLTVMr
0 comments: