
بتلیس کے ایک گاؤں بداکلی میں کئی خاندان بھینس پالتے ہیں، کیوں کہ ان سے ملنے والا مکھن، پنیر اور دودھ ہی ان کی کمائی کا ذریعہ ہے۔
جہاں شدید سردی میں پانی برف کی مانند ہوتا ہے، وہیں اس گاؤں کی نہر کا پانی قدرتی طور پر گرم ہوتا ہے۔
ہر سال سردیوں میں تقریباً 60 خاندان برف سے ڈھکی سڑکوں پر سفر طے کرکے اپنی بھینسوں کو اس نہر تک لاتے ہیں، جہاں پانی میں یہ نہا سکیں۔
گاؤں کے رہنے والوں کا ماننا ہے کہ نہر کا یہ گرم پانی ان بھینسوں کے زخم بھر دیتا ہے، جس سے یہ زیادہ دودھ دے سکتی ہیں۔
اس گاؤں میں رہنے والا ایک خاندان بھی ہر سال سردیوں میں اپنی بھینسوں کو لے کر اس نہر تک آتا ہے۔
یہ خاندان بھینسوں کے ساتھ ساتھ اپنے گھوڑوں کو بھی اس نہر کنارے لاتا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Sf4JRw
0 comments: