صوبائی وزیر قانون پنجاب بشارت راجہ کے زیر صدارت اجلاس میں صوبائی محکموں کو لگژری گاڑیوں کی واپسی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ گاڑیوں کے متعلق سپریم کورٹ اور پنجاب کابینہ کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ تمام محکمے اپنے طور پر سرکاری گاڑیوں کی ریشنلائیزیشن کر کے رپورٹ بھجوائیں۔ ہر سرکاری افسر کو اس کے گریڈ کے مطابق گاڑی مختص کی جائے۔
راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ سادگی پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے اضافی گاڑیاں واپس کر دی جائیں۔ تمام محکمے 31 جنوری تک مطلوبہ گاڑیوں کی واپس یقینی بنائیں۔ گاڑیاں واپس نہ کرنے والے محکموں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
چیف سیکرٹری پنجاب نے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا کہ پنجاب بھر میں 51 لگژری گاڑیوں کی واپسی کیلئے محکموں کو کہا گیا تھا، اب تک محکموں سے 22 گاڑیاں واپس آگئی ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2RSCuc1
0 comments: