Friday, January 4, 2019

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں اسکول وین میں آگ لگنے سے متعدد بچے جھلس کر زخمی

اورنگی ٹاؤن میں قطر اسپتال کے قریب ایک اسکول وین میں آگ لگ گئی
اورنگی ٹاؤن میں قطر اسپتال کے قریب ایک اسکول وین میں آگ لگنے کے نتیجے میں متعدد بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔

 اورنگی ٹاؤن میں قطر اسپتال کے قریب اسکول وین صبح ریت میں دھنس گئی تھی، جسے ڈرائیور اور کچھ بچے دھکا لگا رہے تھے کہ اسی دوران مبینہ طور پر شارٹ سرکٹ کے نتیجے میں وین میں آگ بھڑک اٹھی۔

آگ لگنے کے نتیجے میں اسکول وین کے اندر بیٹھے بچے جھلس گئے۔

زخمی بچوں کو علاقہ مکینوں اور ڈرائیور نے اپنی مدد آپ کے تحت اسپتال منتقل کیا۔

سول اسپتال کے برنس وارڈ کے انچارج کے مطابق زخمی ہونے والے 6 بچوں کو یہاں منتقل کیا گیا، جن میں سے 4 بچوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر گھر بھیج دیا گیا جبکہ 2 بچوں کو برنس وارڈ میں داخل کرلیا گیا، جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

دوسری جانب کچھ بچوں کو قطر اسپتال بھی منتقل کیا گیا۔

اسی دوران فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی نے اسکول وین میں لگنے والی آگ پر قابو پایا۔

پولیس کے مطابق اسکول وین میں 14 بچے اور بچیاں موجود تھے، جن کی عمریں 7 سے 10 سال کے درمیان بتائی گئیں اور جو ناظم آباد کے ایک اسکول میں زیرِ تعلیم ہیں۔

پولیس کے مطابق اسکول وین میں ایک ایل پی جی سلینڈر بھی موجود تھا، جو بالکل محفوظ رہا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2s9fS7T

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times